اشتہار

سعود شکیل کی حاضر دماغی کس طرح کام آئی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی بیٹر سعود شکیل کی حاضر دماغی کام آگئی۔

بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

- Advertisement -

سعود شکیل نے میچ میں 68 رنز بنائے اور ففٹی صرف 32 گیندوں پر مکمل کی۔

تاہم پاکستانی بیٹر سعود شکیل کی کرکٹ قوانین سے واقفیت اور حاضر دماغی کی بدولت پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف نہ صرف ’نوبال‘ ملی بلکہ فری ہٹ پر سعود شکیل نے چھکا بھی جڑ دیا۔

ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستانی اننگز کا 22واں اوور تھا اور بولنگ وین ڈر موروو کررہے تھے دوسری گیند پر سعود شکیل نے لانگ آن اور مڈ وکٹ کے درمیان خوب صورت چوکا لگایا اور ساتھ ہی قانون سے واقفیت اور حاضر دماغی دکھائی۔

سعود نے فوری طور پر امپائرز سے ’نو بال‘ کی بھی اپیل کر دی کیونکہ نیدرلینڈز کے 5 فیلڈر 30 گز کے سرکل سے باہر تھے۔

امپائر نے بیٹر کی اپیل پر فیلڈ کا جائزہ لیا اور وین ڈر مورو کی گیند کو نوبال قرار دیا، اس فری فری ہٹ کو بھی سعود شکیل نے باؤنڈری سے باہر پہنچایا اور اننگز کا پہلا چھکا لگایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں