جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی ایئرلائن نے ملازمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ کے ڈائریکٹر انجینیئر ابراہیم العمر نے کہا ہے کہ پائلٹ کی ملازمت کے لیے اب خواتین کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ السعودیہ کے تمام معاون پائلٹ سعودی رکھنے کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودائزیشن کے تحت سعودی ایئرلائن کے مختلف شعبوں میں بھی مقامی افراد کو ملازمت دی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر انجینیئر ابراہیم العمر نے بتایا ہے کہ السعودیہ کے تمام معاون پائلٹ سو فیصد سعودی ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ السعودیہ سعودی ہوابازی کے تمام شعبوں کو چلانے کے لیے مقامی افراد کو تربیت دینا چاہتی ہے اور اسی مشن پر کام جاری ہے۔ خیال رہے کہ یہ سلسلہ سعودائزیشن کی ایک کڑی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ بالا خیالات کا اظہار ابراہیم العمر نے (جی او اے ایل) ہوابازی پروگرام کے پہلے بیج کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کورس پورا کرنے والے بیس سعودیوں کو سرٹیفکیٹ دیے۔

سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ کے لیے بڑا اعزاز

واضح رہے کہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے یہ نوجوان سعودی عرب کےاندر اور باہر السعودیہ کے کسی نہ کسی سٹیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں