ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب: سیلاب میں بہنے والی خاتون کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں ڈوبنے والے خاندان کے تمام افراد کی لاشیں نکال لیں، بچی اور ایک شخص کی لاش پہلے ہی مل گئی تھی خاتون بھی آج نکالی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں تیز بارشوں کے عسیر ریجن کی وادی عبلا میں سیلاب آگیا تھا جس کے نتیجے میں وادی کے درجنوں افراد متاثر ہوئے۔

سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ایک شخص، بچی اور ایک خاتون لاپتہ ہوگئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے بچی اور ڈوبنے والے شخص کی لاش تو گزشتہ روز کی برآمد کرلی تھی تاہم خاتون کی لاش آج برآمد کی گئی ہے۔

متوفین کی لاشیں تلاش کرنے میں شہری دفاع نے امدادی ٹیموں کی علاوہ تمام ضروری آلات کا بھی استعمال کیا، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے تینوں افراد کی لاشیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

خیال رہے کہ جنوری 2019 میں سعودی عرب میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی، کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں