تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پہاڑوں میں چھپے غیرقانونی طور پر مقیم 80 پاکستانی گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں پہاڑوں میں چھپے 80 غیرقانونی پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ کی پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی شہری پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، پاکستانیوں میں بیشتر کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کرکے گزر بسر کرتے تھے۔

مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بلندی پر رہنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوتی رہی، وہ دور سے ہی پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے۔

فوٹو بشکریہ سبق

پولیس کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر چھپنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ اکثر اوقات پولیس پر پتھراؤ بھی کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کی موجودگی علاقہ مکینوں کے لیے بھی مسئلہ بنی ہوئی تھی، انہیں گرفتار کرنے کے لیے منظم منصوبہ بندی اور حکمت عملی بنائی گئی تھی۔

مکہ پولیس کے مطابق دن کی روشنی میں کی جانے والی تمام کارروائیاں ناکام ہوئیں تو پولیس ٹیم نے رات کو چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنایا اور علاقے کا نقشہ سامنے رکھ کر فرار ہونے والے تمام راستوں پر اہلکار تعینات کیے۔

فوٹو بشکریہ سبق

پولیس کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں تمام غیرقانونی افراد گرفتار کرلیے گئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے۔

Comments

- Advertisement -