جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

پاکستانی عازم حج نے ہزاروں ریال سے بھرا گمشدہ بیگ حج مشن کے حوالے کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی عازم حج کو مکہ مکرمہ میں راہ چلتے ہزاروں ریال اور قیمتی موبائل فون سے بھرا بیگ پڑا ملا جس کو اس نے پاکستانی حج مشن کے حوالے کر دیا۔

سیالکوٹ کے رہائشی عامر حمید جو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ان دنوں مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ انہیں گزشتہ دنوں شہر مکہ میں ہی راہ چلتے ایک بیگ ملا جس میں 9 ہزار سعودی ریال، ایک قیمتی آئی فون سمیت دیگر کاغذات موجود تھے۔

عامر نے یہ بیگ پاکستانی حج مشن کے حوالے کر دیا اور حج مشن کے مطابق گمشدہ بیگ کو اس میں موجود تمام چیزوں سمیت اصل مالک کو تلاش کرنے کے بعد اس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر عامر حمید نے کہا کہ پاکستانی قوم کے بارے میں بیرون ممالک ایک برا تاثر قائم ہے، لیکن جس طرح ہاتھ کی پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں، اسی طرح ہر قوم میں نہ سب برے ہوتے ہیں اور نہ ہی سب اچھے۔ پاکستانی قوم ایک ایماندار قوم ہے۔

کویت کے شہری حج کے لیے ہیوی بائیکس پر مکہ مکرمہ رواں دواں، وائرل ویڈیو

انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر کسی یا دو لوگوں کے عمل کو پوری قوم کے کردار پر نہ ڈالا جائے۔ ہماری قوم کو برا نہ کہا جائے۔ پاکستانی قوم بری نہیں بلکہ ایک بہت اچھی قوم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں