تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے زبردست سہولت متعارف

ریاض: سعودی وزارت دفاع نے فوری علاج طلب مریضوں کے لیے فضائی ایمبولینس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی افواج نے فوری علاج طلب مریضوں کو ایک صوبے سے دوسرے صوبے اور ایک شہر سے دوسرے شہر علاج کی خاطر منتقل کرنے کے لیے فضائی ایمبولینس کی سہولت شروع کردی، یہ سہولت مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے 24 گھنٹے مہیا ہوگی۔

وزارت دفاع فوجی طبی خدمات کے ادارے نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر کرفیو کے باعث مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ایک صوبے سے دوسرے صوبے اور ایک شہر سے دوسرے شہر علاج کی خاطر اسپتال فضائی ایمبولینس کے ذریعے پہنچایا جائے گا، یہ سہولت کینسر، دل کے مریضوں اور نازک صحت صورت حال سے دوچار افراد کو فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: بجلی کے بلوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جارہا

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر اور فضائی ایمبولینس دونوں سے کام لیا جائے گا، سودی عرب مختلف علاقوں سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 198 مریضوں کو فضائی ایمبولینس کی سہولت مہیا کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی افواج کے طبی شعبے کے ماتحت فضائی ایمبولینس سعودی عرب کے اندر اور باہر سالانہ 2500 سے زائد مریضوں کو اسپتسال لانے لے جانے کی سہولت مہیا کررہی ہے، ان میں مملکت کے اندر اور باہر سے عطیہ کیے جانے والے اعضا کی منتقلی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -