تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: آن لائن ٹیکسی سروسز کے حوالے سے اہم فیصلہ

ریاض: سعودی وزیر نقل وحمل اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین انجینیئر صالح الجاسر نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی سو فیصد سعودائزیشن کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب ایپلی کیشن ٹیکسیوں، کمپنیوں اور نجی ٹیکسیوں کے شعبے میں سو فیصد سعودائزیشن کا عمل یقینی بنایا جائے گا جہاں کسی غیرملکیوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس اقدام کا مقصد مقامیوں کو بڑی تعداد میں نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ آئندہ ایپلی کیشن ٹیکسیوں، کمپنیوں اور نجی ٹیکسیوں سے متعلق کام صرف سعودی شہریوں کے لیے ہوں گے، سعودی نوجوانوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، نئی حکمت عملی سے ان کی اہداف مزید وسیع ہوں گے اور کامیابیاں ملیں گی۔

سعودی عرب: آن لائن ٹیکسی کمپنی کی خواتین کے لیے خصوصی سروس

انہوں نے بتایا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودیوں کے سامنے آنے کی بدولت غیرملکی کارکنوں کا تناسب چار فیصد رہ گیا ہے، جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس میں مزید اسامیاں مقامیوں کے لیے ہوں گی۔

سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں متعلقہ ادارے پروگرامز بھی چلا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -