ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

‘چین کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی مدد ملنے والی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ چین کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی مدد ملنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کااجلاس ہوا ، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالات غیر معمولی ہیں اور کافی عرصے سے یہی صورتحال ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے کئی مشکل فیصلے کیے۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد حاصل کرنے میں وقت لگ رہا ہے، پاکستان کو دوست ملکوں کے تعاون کی ضرورت ہے،دوست ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، دوست ملکوں کیساتھ معاملات میں بہت جلدپیشرفت ہوجائےگی۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ چین نے مشکل وقت میں بروقت ساتھ دیا ہے، امید ہے کہ سعودی عرب بھی بہت جلد آگے آئے گا اور متحدہ عرب امارات سے بھی بڑی توقعات ہیں۔

پٹرول سبسڈی کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کہ پٹرول کی سبسڈی مکمل طور پر ڈیزائن نہیں ہوئی، اس پر کام ہو رہا ہے، پٹرول سبسڈی پر مکمل شفاف نظام کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایف غریب طبقےکوٹارگٹڈسبسڈی پرزوردےرہا ہے، سبسڈی ڈیزائن کرکے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں