تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

ریاض : سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت ترکیے، قطر، ترکمانستان، ازبکستان ، یورپ اور امریکا میں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید کا عظیم الشان اجتماع ہوا۔

مسجدالحرام میں امام حرم شیخ صالح الحُومید کی امامت میں بیس لاکھ سے زائد افراد نے نمازِ عید ادا کی، مسجد الحرام میں نماز عید کےروح پرور مناظر دیکھنےمیں آئے جبکہ مسجدِ نبوی میں شیخ عبدل باری نے عید کی نماز پڑھائی۔

فلسطینیوں نے نمازِعید کی ادائیگی کیلئے جوق در جوق مسجد اقصیٰ کا رُخ کیا، متحدہ عرب امارات میں بھی نمازعید کے بڑے اجتماعات ہوئے، نمازعید کی ادائیگی کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے۔

افغانستان، ترکیے، قطر، ترکمانستان، ازبکستان ، یورپ ، وسط ایشیااورامریکا میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

برطانیہ میں ایک بار پھر دو عیدیں ہوں گی، سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد میں نماز عید جمعہ کو ادا کی جائے گی جبکہ جماعت اہلسنت کی مساجد بائیس اپریل کو عید منائیں گے۔

عمان ، بھارت، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سنگاپور، آسٹریلیا اور سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -