اشتہار

سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب کی ٹیکنالوجی کمپنیز کے سربراہ شہزادہ فہد بن منصور السعود نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ’سعودی، پاکستان ٹیک ہاؤس‘ کا اجرا کردیا گیا ہے، سعودی ٹیکنالوجی کمپنیز کے سربراہ شہزادہ فہد بن منصور السعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی، پاکستان ٹیک ہاؤس کی پہلی شاخ لاہور میں تشکیل پائے گی اور اس کے پاکستان میں قیام سے ایک ہزار روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

شہزادہ فہد نے کہا کہ ہم سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی لاگت سے پانچ سال میں 300 منصوبے شروع کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی شہزادہ فہد تیک ہاؤس سمیت آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں جبکہ آئی ایل ایس اے انٹریکٹو پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے 2009 میں قائم کیا تھا اس کے دفاتر لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی موجود ہیں۔

سعودی عرب کے اس اقدام سے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں