پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا غیرملکی ملازمین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اداروں کے ملازمین کو عارضی بنیادوں پر مناسب رہائش فراہم کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے کمپنیوں یا فیکٹری مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شرائط کے مطابق اپنے ملازمین کے لیے مناسب رہائش حاصل کرنے کی درخواست آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔

وزارت بلدیات کی جانب سے ملازمین کی رہائش کے لیے رجسٹریشن کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی جسے ایڈریس پر لاگ ان کرکے اہم معلومات اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق ادارے اپنے ملازمین کے لیے حاصل کی جانے والی رہائش کے حوالے سے 8 بنیادی معلومات مہیا کرنا ہوں گی جن میں ادارے کی سی آر (کمرشل رجسٹریشن نمبر) کمپنی کے مالک کا نام، ایڈریس، ٹیلی فون نمبر، موبائل نمبر، ملازمین کے لیے مطلوبہ رہائش کا علاقہ اور ملازمین کی تعداد بھی واضح کرنا ہوں گی۔

مزید معلومات کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ ملازمین کی صحت کے حوالے سے بھی معلومات مہیا کرنا ہوں گی اگر کوئی ملازم بیمار ہے یا کسی کو کرونا وائرس لاحق ہے تو اس کے بارے میں تفصیلی معلومات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔

وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ نجی سیکٹر کے لیے خصوصی طور پر ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے ملازمین کی رہائش کے حوالے سے مناسب جگہ حاصل کرسکیں۔

یاد رہے وزارت ہاوسنگ ، بلدیات اور صحت کے تعاون سے غیر ملکی ملازمین کے لیبر کیمپوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے اسکرینگ کا عمل جاری ہے ،کورونا وائرس کے بیشترکیسز غیر ملکی ملازمین کے لیبرکیمپوں میں سامنے آرہے ہیں کیونکہ وہاں سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہیں کیا جارہا، وہاں نہ ہی کوئی ماسک استعمال کررہا ہے اور نہ دستانے جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے دوسروں میں منتقل ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں