اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے 15 ہزار 928 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یہ گرفتاریاں یکم مئی سے 7 مئی 2025 کے درمیان کیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں سے 10179 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 3912 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1837 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

مذکورہ عرصے کے دوران 1248 افراد کو حراست میں لیا گیا جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان میں سے 35 فیصد یمنی، 63 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری شہری کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ جانے کی کوشش نہ کرے۔

ایمبولینس میں چار افراد کی مکہ منتقلی کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

سیکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار ملزم 22 افراد کو بس کے ذریعے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ تمام افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہی بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں