تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب، اغوا برائے تاوان میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس نے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 رکنی غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث تین رکنی غیرملکی گروہ کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا۔

ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم غیرملکیوں نے کسی شخص کو یرغمال بنا کر اپنے فلیٹ میں قید کررکھا ہے۔

کرنل التویجری کے مطابق ملزمان نے اپنے ہم وطن مغوی کے اہلخانہ سے بنگلہ دیش میں رابطہ کرکے ان سے تاوان کے طور پر 25 ہزار ریال طلب کیے تھے، ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو وہ مغوی کو ہلاک کردیں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اغوا برائے تاوان کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو ملزمان کے قبضے سے رہا کرالیا، ملزمان نے ریاض کے علاقے ’لبن‘ کے ایک فلیٹ میں مغوی کو رکھا ہوا تھا۔

کرنل التویجری کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد تین تھی، ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، ملزمان کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔

Comments

- Advertisement -