جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کابل میں‌ پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، سعودی عرب کا ردِ عمل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور پر حملہ قابل مذمت ہے، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مملکت کی جانب سے ہر قسم کی دہشت گردانہ اور پُرتشدد کارروائیوں کو مسترد کیا جاتا ہے، اور ہم پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ‌: امریکا اور یواین سیکیورٹی کونسل کی سخت مذمت ، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

یاد رہے کہ جمعہ کے روز کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تاہم پاکستانی سیکیورٹی اہل کار شدید زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں