تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب؛ پروازوں سے متعلق بڑا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں ڈومیسٹک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا، سعودی ایوی ایشن گاکا نےپروازوں کیلئےایس اوپیزجاری کردئیے۔

گاکا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار31مئی سےڈومیسٹک پروازیں بحال کردی جائیں گی اور بحالی سےقبل ملکی ائیرپورٹس پرتمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔

سعودی ائیرپورٹس پرفضائی آپریشن2مراحل میں بحال کیاجائےگا، 2ہفتےکےدورانیے کے پہلے مرحلے میں آدھے ائیرپورٹس کھولےجائیں گے جب کہ دیگرائیرپورٹس پر ڈومیسٹک پروازیں دوسرےمرحلےمیں کھولی جائیں گی۔

کوروناکےباعث21مارچ کو ڈومیسٹک پروازوں پرپابندی عائد کی گئی تھی اور اب 2 ماہ10دن بعد اندرون ملک پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔

گاکا کے مطابق سعودی ائیرپورٹس سےڈومیسٹک پروازیں صبح8تا شام6بجےتک آپریٹ ہوں گی، تمام نیروباڈی طیاروں کوپرواز سے100منٹ پہلےجراثیم سےپاک کیاجائے گا۔

وائیڈباڈی طیاروں کو پرواز سے145منٹ پہلےجراثیم سےپاک کیاجائےگا، ماسوائے بزنس اور فرسٹ کلاس میں 2 مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں