ریاض: سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں کرفیو کے اوقات میں نرمی کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مملکت میں اشیاخوردونوش کی خریداری کے لیے صبح 9 سے شام 5 بجے تک نرمی ہوگی، البتہ دوسرے محلے اور دوسرے شہر آنے جانے پر پابندی ہوگی۔
سعودی حکام نے کہا کہ وہ علاقے جو مکمل سیل ہیں وہاں کے شہریوں کو صرف ہنگامی بنیادوں پر گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی، وہ ضروری اشیاء اور ادویات صبح 9 سے شام 5 تک خرید سکیں گے۔
ادھر ترجمان وزارت صحت سعودی نے مملکت میں مزید 1,147 نئے کرونا مریضوں کی تصدیق کی جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 11,631 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران وبائی مرض سے مزید 6 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات 109 ہوچکی ہے۔ مختلف شہروں میں 150 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔
سعودی حکومت کا غیر ملکی کارکنان کیلئے اہم اعلان
واضح رہے کہ عالمگیر وبا کے تناظر میں سعودی عرب میں کرفیو نافذ ہے جبکہ کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا جاچکا ہے۔ متعلقہ ادارے مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں۔