تازہ ترین

سعودی عرب: بڑا اعلان ہوگیا

مسقط: عمان کے صحار انٹرنیشنل بینک نے سعودی عرب میں اپنی برانچ کھولنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحار انٹرینشنل بینک نے مملکت میں اپنی برانچ کے قیام کے لیے سعودی سینٹرل بینک کو درخواست بھی دے دی ہے۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں آیا کہ جب سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور عمانی فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ صحار کا کہنا ہے کہ ہمارے بینک کا معیار مستحکم ہے۔

Sohar International posts 14% net profit - Times of Oman

ایک رپورٹ کے مطابق مملکت میں اس وقت 16 غیر ملکی بینک کام کر رہے ہیں جن میں امارات این بی ڈی(چھ برانچیں)، گلف انٹرنیشنل بینک (تین برانچیں)، نیشنل بینک آف کویت (تین برانچیں) اور فرسٹ ابوظبی بینک (تین برانچیں) سمیت دیگر یورپی اور بین الاقوامی بینکوں کی برانچس شامل ہیں۔

عمان کے سلطان پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب میں سرفہرست 10 بینکوں کی آمدنی میں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 34.1 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔ معاشی ماہرین نے مستقبل میں مزید بہتری کی نوید سنائی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں عمان کے حاکم وقت سلطان ہیثم بن طارق سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، حجاز کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی فرمانروائے عمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔ اس اہم دورے پر ھیثم بن طارق نے سعودی فرمانروا سمیت دیگر سعودی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -