تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: ملازمین سے متعلق بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی کونسل آف انجینیئرز نے کہا ہے کہ انجینیئرنگ کے شعبے سے وابستہ ملازمین کے ملازمت کے تنازعات اب زیادہ سے زیادہ 30 دن کے اندر حل کردیے جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کونسل آف انجینیئرز کا کہنا ہے کہ انجینیئرز کے ثالثی مراکز میں 158 ثالثوں کے ذریعے ملازمت کے تنازعات کو تیس دن کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔

کونسل کے سیکریٹری جنرل فرحان الشمری نے بتایا کہ مملکت میں ان دنوں یہ نظام قائم کیا گیا ہے کہ اگر تمام فریق متفق ہوجائیں گے تو تنازع 30 روز میں حل کرلیا جائے گا، جبکہ انجینیئرز کے لیے مکمل پیشہ ورانہ گائیڈ بھی جاری کی گئی ہے جس میں انجینیئرز کی درجہ بندی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پروفیشنل انجینیئر، عام انجینیئر اور کنسلٹنٹ انجینیئر وغیرہ ناموں سے استعداد اور تجربے کے امتحان ہوں گے، جعلی ڈگریاں پکڑنے کا طریقہ کار بھی تیار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب: جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ

سعودی کونسل آف انجینیئرز کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ ڈگریوں کی جانچ کے لیے براہ راست اس ادارے سے رابطہ کیا جاتا ہے جہاں سے ڈگریاں جاری ہوتی ہیں، علاوہ ازیں اس سلسلے میں اسپیشلسٹ کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں کارروائیوں کے نتیجے میں 995 جعلی ڈگریاں پکڑی بھی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -