تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی شیئرمارکیٹ میں غیرملکی 1.3 ارب ڈالر شیئرز کے مالک بن گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شیئرمارکیٹ میں غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سعودی حصص مارکیٹ (تداول) میں بڑھوتی دیکھی گئی۔

تدوال کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر میں 1.3 ارب ڈالر یعنی 5.056 ارب ریال کا اضافہ ہوا، جبکہ 7 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی سرمایہ کار 209.798 ارب ریال کے مالک تھے۔ مقیم سرمایہ کاروں اور دیگر افراد کے شیئر کی قدر میں 66.3 ملین ریال کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کے علاوہ سعودیوں کے شیئرز کی قدر میں 56.48 ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی حصص مارکیٹ میں سعودی شہری پہلے 8.852 ٹریلین ریال کے شیئرز رکھتے تھے اور اضافے کے بعد ان کے شیئرز کی قدر 8.909 تک جاپہنچی ہے۔ اسی طرح جی سی سی ممالک کے باشندوں کے شیئرز کی قدر میں بھی 706.479 ملین ریال کا اضافہ دیکھا گیا جو مجموعی رقم کے اعتبار سے 46.404 ارب ریال بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -