تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک کو خوشخبری سنا دی

ریاض: سعودی عرب توانائی کے بڑے منصوبے سکاکا آئی پی پی فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد ہمسایہ ممالک کو بجلی برآمد کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سکاکا کے تحت ہمسایہ ممالک کو بجلی فراہم کرے گا، اسی حوالے سے اردن، مصر، عراق اور جی سی سی ممالک کے ساتھ پاور گرڈ کو جوڑنے کے منصوبے جاری ہیں۔

سعودی وزیر نے بتایا کہ خلیجی ریاستیں اپنے گرڈز کھولنے کے آئیڈیا کو ایکسپلور کررہی ہیں تاکہ وہ خطے کے اندر یہاں تک کہ یورپ تک بجلی برآمد کرسکیں۔ خلیج میں موسم سرما کے دوران بجلی کی طلب کم ہوتی ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مناسبت سے یورپ میں مذکورہ مہینے میں طلب زیادہ ہوتی ہے، لوگ گھروں کو گرم کرنے کے لیے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے بڑا اعلان کردیا

وزیر توانائی نے کہا کہ منصوبوں کے حوالے سے سعودی ولی عہد خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی نائب وزیراعظم وزیردفاع محمد بن سلمان نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے سکاکا اسٹیشن کا افتتاح کردیا ہے۔

سعودی شہزادے کا کہنا تھا کہ سکاکا اسٹیشن کا افتتاح اور توانائی کے 7 نئے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر کیے گئے، معاہدوں اور منصوبوں سے ملکی معیشت کا فروغ ہوگا جبکہ وژن 2030 کے تحت اہداف حاصل کرنے میں بھی معاونت ملے گی۔

Comments

- Advertisement -