تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر بڑی پابندی عائد کردی

ریاض : سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے پاکستان سمیت20ممالک پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز  کو ذرائع سے ملنے والی  اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے مسافروں پر  پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق کل 3 فروری سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عارضی پابندیاں پاکستان سمیت  20 ممالک پر عائد کی گئیں ہیں  جس کے تحت مذکورہ ممالک  شہریوں کی آمدورفت معطل رہے گی جبکہ سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرا ردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں   متحدہ عرب امارات، جرمنی ، امریکا، انڈونیشیا، اٹلی، برازیل، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت ، جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق کل بروز بدھ 3فروری سے ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ اگر کسی اور ملک کے باشندے مملکت آنے سے 14 دن کے اندر مذکورہ ممالک  میں سے کسی ایک ملک میں گئے یا گزرے ہوں گے انہیں بھی سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا  ہے ، جس میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت 21 ممالک کے مسافروں پر عارضی  پابندی ہوگی، جس کا اطلاق سعودی مقامی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے سے ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن  گاگا کا کہنا ہے کہ  سعودی شہریوں، سفارتکاروں اور ہیلتھ پروفیشنل کو گھروں پر 14 روزقرنطینہ کی شرط ہوگی  جبکہ سفارتکاوں، اہلخانہ اور  ہیلتھ پروفیشنلز  کیلئے  منفی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

گاکا کے مطابق سعودی ایوی ایشن سعودی حکومت نے عارضی پابندی کورونا وائرس پھیلاو روکنے کے اقدامات کے تحت لگائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کو سعوی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت کے حوالے سے مکمل سفری پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب 31 مارچ کے بجائے17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں