تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب : حکومت کا خواتین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے خواتین کی سہولت کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

الباحہ ریجن میں ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے، لائسنس حاصل کرنے کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنے ابشر کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت شروع کردی گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے ٹریفک پولیس کی ٹوئٹر پرجاری اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ الباحہ ریجن میں مقیم ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے لیے ابشرپلیٹ فارم پررجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ انسٹیٹویٹ میں داخلہ لینے کے لیے رجسٹریشن ابشر اکاونٹ سے کی جائے جس کےلیے شاہراہ العقیق پر قائم اسکول کےلیے رجسٹریشن کا آغاز 12 صفر سے کیا جائے گا جبکہ بلجرشی میں ڈرائیونگ اسکول میں رجسٹریشن 19 صفر سے شروع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول جدا ہیں جہاں خواتین انسٹرکٹرز اور دیگر عملہ متعین کیا گیا ہے جو گاڑی چلانے کی شوقین خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دیتی ہیں۔

ایسی خواتین جنہیں گاڑی چلانا نہیں آتی ان کےلیے لازمی ہے کہ وہ ڈرائیونگ اسکول میں داخلہ لے کر متعلقہ کورس مکمل کریں جس کے بعد ان کا امتحان لیا جاتا ہے کامیاب ہونے پرانہیں لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -