تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب: کورونا مریض کی احمقانہ حرکت، کئی لوگوں کو خطرہ! (ویڈیو وائرل)

ریاض: سعودی عرب میں کورونا مریض قرنطینہ کے بجائے جان بوجھ کر شاپنگ مال میں گھومتا پھرتا رہا اور ویڈیو بنا کر فخریہ انداز میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعوی شہر حائل سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور مذکورہ کورونا مریض کو گرفتار کرلیا جس نے قرنطینہ اصولوں کی خلاف ورزی کی اور کئی لوگوں کی زندگیاں بھی ممکنہ طور پر خطرے میں ڈالیں، اس کارروائی میں دو افراد حراست میں لیے گئے۔

حائل پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے کورونا لاحق ہونے کے باوجود شاپنگ مال میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو فخریہ طور پر سوشل میڈیا میں شیئر کی، وائرل مناظر پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے ایک فرد کورونا کا شکار تھا جبکہ دوسرا اس کا ساتھی تھا جس نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

گرفتار شہریوں کی عمریں 30 سال کے قریب ہیں۔ مذکورہ شخص نے آئیسولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے افراد کے لیے خطرہ پیدا کیا، اس نے جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کی کوشش کی۔

گرفتار شخص کو ایک سے 5 برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -