پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب: خطبات اورعالم سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے موبائل ایپ کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے نماز سے قبل ہونے والے خطبوں (واعظ و نصیحت) پر نظر رکھنے اور نمازیوں کی پسند نہ پسند کے حوالے سےموبائل ایپ متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تبدیلی کی لہر برقرار ہے اور اب حکومت نے مساجد میں ہونے والے دروس پر نظر رکھنے کے لیے ایپ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

اس اقدام کے بعد حکومت مساجد میں ہونے والے خطبوں پر مکمل نظر رکھ سکے گی اور یہ ایپ آغاز و اختتام کا وقت بھی بتائے گی جبکہ نمازیوں کی جانب سے مبلغ کو ریٹنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی ننھے شہزادے کے تصاویر وائرل

قبل ازیں حکام ایک اور ایپ متعارف کرا چکے ہیں جس سے سعودی عرب کے باشندے اور سیاح سب ہی حکومتی کارکردگی کو ریٹ کر سکتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے آن لائن ایپ کی تیاری کا سب سے اہم مقصد مساجد میں ہونے والے دروس پر نظر رکھنا ہے تاکہ کوئی امام زیادہ طویل خطبہ نہ دے دوسرا اہم نقطہ ہے یہ کہ کوئی شخص عوام کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب نہ کرسکے۔

وزارت مذہبی امور کے وزیر عبدالطیف الشیخ کا کہنا تھا کہ ’ایپ کے ذریعے مساجد اور وہاں ہونے والی تمام چیزوں پر باآسانی نظر رکھی جاسکے گی کسی بھی مشکوک سرگرمی پر لمحے بھر میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں