ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب : ٹکٹ کے ساتھ فری ویزا سروس شروع

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایئر لائن کا ٹکٹ خریدنے والوں کو سیاحتی ویزا مفت فراہم کرے گی، ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ سروس شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب سعودی حکومت نے فضائی سفر کرکے آنے والوں کے لیے ای ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس سعودی ویژن’2030‘کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ’ٹریفک وزٹ ویزا‘سروس جاری کرنے کا مقصد سعودی عرب میں تمام مقاصد کے لیے آنے والوں کے لیے ویزا کے حصول کے طریقہ کار کو آسان اور خود کار بنانا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرانزٹ ویزا پر مملکت آنے والوں کو بھی عمرہ ادا کرنے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرنے، سیاحتی مقامات کی سیر کرنے اور سیرو تفریح کے لیے دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

وزارت کے مطابق سروس کا آغاز آج پیر سے ہو رہا ہے۔ ’’سعودی ایئرلائنز اور’’ فلائی ناس‘‘کے الیکٹرک پلیٹ فارمز کے ذریعے وزٹ ٹرانزٹ ویزا کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہ درخواست خود کار طریقہ سے وزارت خارجہ میں ویزا کے لیے متحد قومی پلیٹ فارم پر منتقل ہوجائے گی۔

درخواست کو فوری پراسیس کیا جائے گا اور ڈیجیٹل ویزا جاری کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ اس کے بعد ویزا کو درخواست دہندہ کو ای میل کردیا جائے گا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس سے سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط ہوگی اور یہ براعظموں کو جوڑنے والے ایک مرکز کے طور پر ممتاز سٹریٹجک مقام حاصل کرلے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سروس سے سعودی ’’ ویژن 2030‘‘ کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں : ٹکٹ خریدیں ساتھ میں ویزا بالکل مفت، سعودی ایئر لائن کا بڑا اعلان

وزارت نے بتایا کہ دورے کے لیے ٹرانزٹ ویزا مفت ہوگا اور فوری طور پر سفری ٹکٹ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ اس کی میعاد تین ماہ تک ہوگی اور مملکت میں رہائش 4 دن کی مدت تک کے لیے ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں