پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سعودی عرب: پابندیوں میں نرمی، اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار 17 اکتوبر سے کورونا وائرس کی روک تھام اور صحت سے ‏متعلق احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جارہی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل ‏کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکمل ویکسی نیٹڈافراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتےہیں۔

حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور ‏زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا ہو گا۔

- Advertisement -

مملکت میں آؤٹ ڈور ماسک لازمی پہننے کی شرط ختم کی جارہی ہے لیکن انِ ڈور مقامات پر چہرے کو ‏ڈھانپنے کی تجویز برقرار ہے۔

ان فیصلوں سے سماجی فاصلے کی ضرورت کم ہو گی کمرشل اداروں کو مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی ‏سہولت ہو گی جب کہ ریستورنٹس بھی مکمل طور پر بھر سکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات میں شرکاء کی کسی بھی تعداد کی اجازت ہو گی تاہم ‏لازمی ہے کہ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئےقواعدوضوابط کا اطلاق 17 اکتوبر سے ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں