تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکی کارکنان کو اہم جواب مل گیا

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین نافذ ہوچکے ہیں تاہم چند غیرملکی ملازمین کے ذہنوں میں مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اسی ضمن میں سعودی حکومت نے دو اہم سوالات کے جوابات دیے۔ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود سے پوچھا گیا تھا کہ جس ورکر کا ملازمت کا معاہدہ ختم ہوگیا تو اُس پر نئے نظام کا اطلاق ہوگا؟۔

یہ بھی سوال کیا گیا کہ ملازمت کا معاہدہ نہ رکھنے والے کارکنان پر نیا قانون لاگو ہوگا؟۔ وزارت نے مذکورہ دونوں سوالات کے جوابات دیے اور واضح کیا کہ ملازمت کا معاہدہ نہ رکھنے والے کارکنان پر بھی یہ قانون لاگو ہوگا۔

سعودی عرب: ملازمت کا نیا نظام نافذ مگر ۔۔۔۔۔۔ غیرملکی ورکرز کیلئے اہم خبر

سعودی وزارت نے مزید کہا کہ ایسے کارکنان پر بھی یہ قانون لاگو ہوگا جن کی ملازمت کے معاہدے ختم ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز سے ملازمت کے نئے نظام کا نفاذ ہوگیا تاہم پانچ ایسے شعبے ہیں جو نئی پابندیوں اور قوائد وضوابط سے مستثنی ہوں گے۔

مملکت میں پانچ ملازمت کے شعبوں کو نئے نظام میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جن میں گھریلو عملہ، چوکیدار، نجی ڈرائیور، چرواہا اور مالی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -