ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں غیر ملکی ہتھوڑا مار قاتل کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کویتی شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں مصری شہری کو عدالتی فیصلے پر سزائے موت دے دی گئی۔

غیر ملکی میڈی اکے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں کویتی شہری مطر مزبان فلاح الزھامیل کو مصری شہری احمد محمد کامل داغر نے سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق احمد داغر واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جس کو پولیس نے تلاش کے بعد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی تھی۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سزائےموت کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کر دی تھی اور ایوان شاہی نے بھی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز الشرقیہ میں احمد داغر کو سزائے موت دے دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں