تازہ ترین

دلخراش واقعہ: بیٹے نے باپ پر گاڑی چڑھا دی

گاڑی چلانے کی تربیت کے دوران بیٹے نے باپ کی جان لے لی۔

یہ افسوسناک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو اس کے 12 سالہ بیٹے نے گاڑی کی ٹکر مار دی جو کار چلانا سیکھ رہا تھا۔

اخبار الوطن کے مطابق جنوب مغربی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی ہلال احمر برانچ کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں رن اوور کے ایک واقعے کے بارے میں الرٹ کر دیا گیا تھا جس میں ایک 65 سالہ شخص شامل تھا جس کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔

اخبار کا کہنا ہے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا۔

کم عمری میں بیٹے کو گاڑی سیکھنے کا شوق اہل خانہ کو اس وقت زندگی بھر کا صدمہ دے گیا جب گاڑی بیٹے سے قابو ہو گئی اور وہاں بیٹھے باپ پر چڑھ دوڑی۔

بیٹا گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں والد ٹائروں تلے کچلا گیا اور اپنی جان کھو بیٹھا۔

Comments

- Advertisement -