پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں سب سے پہلے کون سی شاہراہ تعمیرکی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے جدید ترین عالمی معیار کے مطابق مملکت بھر میں شاہراہوں اور دو رویہ راستوں کا ایک جال بچھا دیا ہے۔

مملکت کی شاہراہیں، شہروں اور صوبوں کو جوڑنے والی سڑکیں دنیا بھرمیں بہترین شمار کی جاتی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ ایوان تجارت میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے رکن ماھرالرویزن نے بتایا کہ مکہ مکرمہ اور طائف کو جوڑنے والی شاہراہ سعودی عرب کی پہلی باقاعدہ شاہراہ ہے۔

- Advertisement -

الرویزن نے بتایا کہ اس شاہراہ کو1344ھ مطابق 1925 میں تیارکیا گیا تھا، اس وقت مملکت بھر میں تمام سڑکیں کچی ہوتی تھیں جن سے گاڑیوں کے ذریعے سفر انتہائی دشوار ہوا کرتا تھا۔

اس وقت کی سڑکیں اونٹوں اور گھوڑوں کے لیے خاص تھیں، ان ہی دونوں کے ذریعے سفر کیا جاتا تھا۔

الرویزن نے بتایا کہ سعودی عرب کی اہم شاہراہوں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ روڈ، ریاض طائف روڈ، جدہ مکہ روڈ، ریاض دمام روڈ، ریاض قصیم روڈ، اللیث جازان روڈ قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ دیگر سڑکیں بھی مملکت کے مختلف صوبوں کو ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں