تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: غیر ملکی ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا، سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمین کے واجبات ادا کروا دیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر الخبر میں غیرملکی ملازمین کو 15 ملین ریال سے زائد کے واجبات مل گئے، کمپنیوں اور اداروں کے ذمے 15 ملین ریال سے زیادہ کے حقوق اور بقایا جات تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسی ضمن میں سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے موثر کارروائی کی اور کمپنیوں اور اداروں سے واجبات ملازمین کو ادا کروائے، وزارت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین نے 3500 دعوے دائر کیے تھے۔

سعودی عرب میں ملازمین کے لیے اہم اعلان

سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا کہ 591 دعوے آجروں اور اجیروں کے درمیان مصالحت کے ذریعے نمٹائے گئے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے گذشتہ مہینے آجروں اور اجیروں کے درمیان مالیاتی تنازعات طے کرانے کا تیز رفتار فارمولا متعارف کرایا تھا اور اسی فارمولے کے تحت مذکورہ مسئلہ بھی حل کیا گیا۔

اگر فارمولے کے مطابق مصالحت کے ذریعے طے کیے جانے والے امور سے اتفاق نہ ہو تو اجیر باقاعدہ عدالتی کارروائی کے مجاز ہیں اور انہیں اس کا پورا حق حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -