تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے شہریوں کو اچھی خبر سنائی ہے کہ ٹکٹوں کے نرخ بتدریج سستے ہوجائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی طلب بڑھنے سے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں تاہم متعلقہ ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نرخ بتدریج کم ہوں گے۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی(گاسا) کے ترجمان ابراہیم الروسا کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے مہنگے ہونے کی وجہ آزاد مارکیٹ کی پالیسی ہے، کورونا وبا اور موسم گرما بھی ٹکٹوں میں اضافے کا سبب بنی۔

سعودی عرب کی سفری پابندی، غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت آگئی

انہوں نے بتایا ہے کہ موسم گرما کی آمد نے صورت حال کو مزید پیچیدہ کردیا ہے جبکہ فضائی کمپنیاں پہلے ہی سے کورونا وبا سے متاثر چل رہی تھیں، امید ہے پروازیں معمول پر آنے سے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پروازوں کی ٹکٹوں کے نرخ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ میزبان ممالک کی شرائط بھی سفری خرچ میں اضافے کی محرک بن رہی ہیں۔

ابراہم الروسا نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ میزبان ممالک کے سفری قوائد وضوابط سے آگاہی حاصل کریں۔

Comments

- Advertisement -