تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: مسافروں کو سفر کی اجازت مل گئی؟ خوشخبری

ریاض: سعودی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ مستثنیٰ زمروں میں شامل افراد کو کوروناویکسین کی دونوں خوراک لینے کے بعد بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سفارتی عملہ یا صحتی شعبے سے منسلک افراد کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد بیرون ملک سفر کی سہولت رکھی گئی ہے۔

یہ وہ شعبے ہیں جنہیں کورونا پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اور انہیں اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ویکسین کی خوراکین لینے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تیار ہونے والے لائحہ عمل سے فوری طور پر عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی

خیال رہے کہ وزارت داخلہ کے ترجمان سے بریفنگ کے دوران یہ سوال پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں۔

طلال الشلھوب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر کو ہر گز نظرانداز نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -