منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا کم آمدنی والے افراد کے لئے بڑا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل نے ریجن میں معاشرتی اور خیراتی کاموں کو فروغ دینے کے لیے عبد اللہ العثیم سوشل سٹی کے قیام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں ریجن کے انڈر سکریٹری عبد الرحمن الوزان، اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ترقیاتی امور عبدالرحمن الصاوی، تاجر عبد اللہ العثیم اور متعدد سرکاری ایجنسیوں نے شرکت کی۔

گورنر قصیم کو عبد اللہ العثیم سوشل سٹی کے قیام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا جس میں عمارتیں، پارکس، پیدل چلنے والے راستے، جم اور تفریحی ہال شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اس شہر کی تفصیلات کے بارے میں وضاحت سنی جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد، بوڑھوں، یتیموں، معذور افراد، قیدیوں کے کنبوں اور بیماروں کی خدمت کرنا ہے۔

عبد اللہ العثیم نے ریجن کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور تمام معاشرتی کاموں کے لیے تعاون کرنے پر گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل کی تعریف کی۔

شہزادہ فیصل نے ریجن میں ایک سماجی شہر کے قیام کے لیے الاثیم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے سماجی اور رفاہی کاموں کو فروغ اور ترقی دینے کے سلسلے میں سعودی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عوام کی یکجہتی اور پائیدار کام کے فروغ نے معاشرے کی خدمت کی ہے، تمام شعبوں میں روزگار کے مو اقع اور خدمات مہیا کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں