اشتہار

سعودی عرب: ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کفیل کے نظام کے خاتمے کے بعد ملازمین کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کفیل کے نظام کے خاتمے کے بعد لیبر کورٹ میں تنازعات میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر ریاض میں لیبر کورٹ کے نائب سربراہ سلیمان الدعفس کا کہنا ہے کہ کفیل کا نظام ہٹائے جانے کے بعد لیبر کورٹ میں تنازل اور خروج کے کیسز میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ وزارت ہیومن ریسورسز کی طرف سے آجر و اجیر کے نظام کا نفاذ لیبر مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کا باعث بنا ہے، اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

سلیمان الدعفس کا کہنا تھا کہ اب لیبر کورٹ میں نقل کفالہ اور خروج کے کیسز پہلے کی نسبت انتہائی کم ہوگئے ہیں، خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے اقدامات کا ثمر مل رہا ہے۔

لیبر کورٹ کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں لیبر کورٹ آجر واجیر کے درمیان نزاعات کا فیصلہ فریقین کے حقوق کے تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں