تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

سعودی عرب: پاکستانیوں کیلئے فلائٹس کی بحالی سے متعلق بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر نے خوش خبری سنائی ہے کہ پاکستانیوں کی مملکت واپسی کے لیے جلد فلائٹس بحال ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عالمی کورونا وبا کے پیش نظر پاکستان سمیت دیگر چند ممالک پر سفری پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم پاکستانی سفیر کی یقین دہانی کے بعد فلائٹس کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

مملکت میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی کے لیے جلد فلائٹس بحال ہو جائیں گی، پروازوں کی بحالی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے رابطے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا لیکن پاکستان سمیت دیگر کچھ ممالک پر پابندی برقرار رکھی۔

کیا ڈی پورٹ کیے گئے غیرملکی اب دوبارہ سعودی عرب آسکتے ہیں؟ حکومت نے بتا دیا

کورونا سے محفوظ قرار دیے گئے ممالک سے پروازیں سعودی عرب کے لیے آپریٹ ہورہی ہیں۔ جبکہ سعودی شہری بھی بیرون ملک سفر کررہے ہیں اس دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک نے اپنے حساب سے قرنطینہ اور کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط رکھی ہے اور اصولوں پر عمل کرنے والوں کو ہی پرواز کی اجازت دی جارہی ہے۔

Comments