تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا ڈی پورٹ کیے گئے غیرملکی اب دوبارہ سعودی عرب آسکتے ہیں؟ حکومت نے بتا دیا

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے رہائش، اقامہ اور ویزا سمیت دیگر امور کے قوانین واضح ہیں جن پر عمل کرنا تمام تارکین کے لیے لازم ہے بصورت دیگر ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے ایک غیرملکی نے آن لائن سوال کیا کہ ‘میں پانچ برس کے لیے مملکت سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا کیا اب نئے ویزے پر سعودی عرب آسکتا ہوں؟’۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ جو غیرملکی ‘ترحیل’ سے ملک بدر کیے گئے ہوں وہ دوبارہ مملکت نہیں آسکتے، وہ صرف حج وعمرہ ویزے پر ہی سعودی عرب آسکیں گے۔

خیال رہے کہ مملکت میں 14 مارچ 2021 سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کے بعد جو بھی غیرملکی ڈی پورٹ کردیا جائے اب وہ دوبارہ سعودی عرب نہیں آسکتا اس سے قبل خاص دورانیے(دو، تین، پانچ سال وغیرہ) کے لیے ملک بدر کیا جاتا تھا۔

نئے قوانین کے تحت جو غیر ملکی کارکن ترحیل کے ذریعے ڈی پورٹ ہوتے ہیں انہیں قانون میں ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے انہیں کسی دوسرے ویزے پر مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -