اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 126 حج پروازوں کے لیے ذریعے 31 ہزار 57 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔

رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان سے بھی اب تک عازمین کی بڑی تعداد حجاز مقدس پہنچ چکی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اب تک 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جب کہ آج 12 پروازوں کے ذریعے مزید 2450 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکیم کے 2 ہزار سے زائد عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جب کہ 12 ہزار 435 عازمین کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کر کے عمرہ ادائیگی کیلیے مکہ پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز جمعہ 24 مئی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ عازمین کی بڑی تعداد کے مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف 3 میٹر اوپر کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں