ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں سال 2024 کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا، سعودی وزارت افرادی قوت نے بتادیا۔

سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے بتایا کہ نجی شعبے کے سعودی ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ برس 2024 میں 45 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گزشتہ برس 50.5 فیصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔

وزارت کا ماننا ہے کہ یہ سعودائزیشن کے حوالے سے وزارت افرادی قوت کی پالیسی کی کامیابی ہے، نجی شعبے میں اعلیٰ عہدوں پر بھی سعودی شہریوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

- Advertisement -

سعودی حکام نے بتایا کہ پلیٹ فارم ’وعد‘ جو افرادی قوت کو عملی تربیت فراہم کرتا ہے اس کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1.3 ملین روزگار کے لیے تربیتی مواقع فراہم کیے گئے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ سعودی شہری جو اس پلیٹ فارم سے ٹریننگ حاصل کرتے ہیں انھیں باسانی ملازمت مل جاتی ہے۔

ملازمتوں کے حصول کے حوالے سے بھی وزارت نے ’جدارات‘ کے عنوان سے پلیٹ فارم شروع کیا ہے جہاں 2 لاکھ 10 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔

اس وقت مملکت کے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی ملازمین کی تعداد 2.4 ملین ہے جن میں مرد و خواتین شامل ہیں جبکہ 3 لاکھ 61 ہزار افراد نے پہلی بار ملازمت اختیار کی۔

سعوی عرب کی لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین ملازمین کی تعدا 35.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے جن میں اعلی اور درمیانے عہدوں پر 43 فیصد خواتین شامل ہیں۔

وزارت افرادی قوت کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ بے روزگاری کے تناسب میں 3.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت گروپ 20 ممالک میں بے روزگاری کے حوالے سے مملکت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

بے روزگاری میں سعودی شہریوں کے لیے نمایاں کمی آئی ہے، 6 سال پہلے کے اعداد وشمار کے تناظر میں گزشتہ برس 7.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں