تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی عرب: بیوی کی زندگی بچانے کے لیے شوہر کی لازوال قربانی!

ریاض: سعودی شوہر نے بیوی کی زندگی بچانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کرکے محبت وانسانیت کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کے القنفذہ کشمنری کے رہائشی حمد الفقیہ ایک مدرسے میں معلم ہیں، ان کی اہلیہ گزشتہ 2 سال سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

خاتون کو مستقل بنیادوں پر ڈائیلاسیس کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑتا تھا۔

اپنی بیوی کو اذیت جھیلتا دیکھ کر شوہر سے نہ رہا گیا اور اس نے اہلیہ کو اس تکلیف سے نکالنے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حمد نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تمام ٹیسٹ وغیرہ کیے جن کی رپورٹ مثبت آنے اور گردہ میچ کرجانے پرآپریشن کے لیے منظوری دے دی۔

گردے کی پیوند کاری کا آپریشن جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کیا گیا جو کامیاب رہا۔

آپریشن کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حمد کا کہنا تھا کہ اہلیہ کی تکلیف سے پریشان تھا مگر اب انہیں آرام میں دیکھ کرقلبی سکون محسوس کررہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -