تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں کاروبار کرنے والے غیرملکیوں کیلئے اہم اعلان

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی میں ملوث شہریوں اور غیرملکیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دی گئی مہلت کے دوران تجارتی معاملات درست کرلیے جائیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو تجارتی پردہ پوشی میں ملوث ہیں انہیں چاہئے کہ قانونی دائرے میں آنے کے لیے دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے معاملات درست کرلیں۔

انتباہی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جو اس میں ملوث پائے جائیں گے۔

واضح رہے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے ویزے کے علاوہ تمام اقسام کے ورک ویزوں پرمقیم غیرملکیوں کو کسی بھی طرح سعودی شہریوں کے ساتھ مل کر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ سعودی شہریوں کے نام پرکاروبار کرنا غیرقانونی امر ہے جس کے خلاف سخت قانون سازی کی گئی ہے۔

غیر ملکیوں کے کاروبار کو "تسترتجارتی” یعنی تجارتی پردہ پوشی کہا جاتا ہے، تجارتی پردہ پوشی کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں 6 ماہ کی مہلت دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ افراد جو اس میں ملوث ہیں بغیر سزا کے اپنے معاملات درست کرالیں۔

دی جانے والی ابتدائی مہلت کے خاتمہ سے قبل اس میں مزید توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سےزیادہ افراد مہلت سے مستفیض ہوسکیں ـ توسیع کی ڈیڈ لائن 16 فروری 2022 ہے جس کے بعد تفتیشی ٹیمیں سرگرم ہوجائیں گی۔

قانون کے مطابق ایسے افراد جو مہلت کے گزرجانے کے بعد گرفتار کیے جائیں گے انہیں 50 لاکھ ریال جرمانہ اور 5 برس قید کی سزا ہوگی۔

وزارت تجارت کی جانب سے تجارتی پردہ پوشی میں ملوث لوگوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والوں کو بھی تحفظ اور انعام دینے کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

جس کے مطابق ایسے افراد جو وزارت کی متعلقہ ٹیم کو تجارتی پردہ پوشی میں ملوث افراد کے بارے میں مصدقہ اطلاعات فراہم کریں گے انہیں انعام کے طورپر حاصل شدہ جرمانہ جو کہ 50 لاکھ ریال ہے کا 30 فیصد دیا جائے گا ـ

Comments

- Advertisement -