تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم اعلان

ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے مسافروں کی سہولت کے لیے کنفرم ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور دوبارہ اجرا پر عائد فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے 27 اپریل 2021 سے 31 مئی 2021 تک اور 27 اپریل سے 31 دسمبر 2021 تک جاری ہونے والی ٹکٹوں پر ری شیڈولنگ اور دوبارہ اجرا پر عائد فیس ختم کردی۔

بوئنگ 777x میں السعودیہ کی دلچسپی | Urdu News – اردو نیوز

سعودی عریبین ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ جو 24 جنوری سے 18 دسمبر 2020 تک کے لیے جاری کرائے گئے تھے مگر استعمال نہ ہوسکے ان کی ری بکنگ یا روٹ کی تبدیلی کی سہولت ایک بار دی جائے گی جس پر کسی قسم کا اضافی چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔

تاہم روٹ کی تبدیلی کے لیے جو اضافی کرایہ کا فرق ہوگا وہ ادا کرنا ہوگا، ٹکٹوں پر بھی رعایت 31 دسمبر 2021 تک کی بکنگ کے لیے ہوگی۔ اسی طرح وہ ٹکٹ جو 18 دسمبر2020 کے بعد جاری کرائے گئے ہوں گے وہ بھی بغیر اضافی فیس کے ایک سے زائد بار جاری کرائے جاسکتے ہیں جو 31 دسمبر2021 تک کے لیے کارآمد رہیں گے۔

اگر مذکورہ بالا صورت میں بھی روٹ تبدیل کیا جائے تو فرق ادا کرنا پڑے گا۔ جبکہ وہ ٹکٹیں جو استعمال نہیں کی گئیں ان کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے تحت رقوم لوٹائی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -