جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سعودی عرب: تمباکو مصنوعات کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکام نے تمباکو کی صنعت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمباکو کی تمام مصنوعات کے کاروبار کی فیس پانچ ہزار سے ایک لاکھ ریال تک کردی ہے۔

سعودیہ عرب کی وزارت و بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے مطابق تمباکو کی مصنوعات کے سلسلے میں کاروباری پرمٹ کے اِجرا یا توسیع پر سالانہ فیس مقرر کی گئی ہے، مختلف علاقوں کی پانچ بنیادی کیٹیگری بنائی گئی ہے، ہر کیٹیگری کے لیے الگ فیس مقرر کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ درجہ اول کی کیٹیگری میں آنے والے فائیو اسٹار سیاحتی اداروں کے ریستورانوں یا قہوہ خانوں سے پرمٹ کے اجرا یا توسیع کے سلسلے میں ایک لاکھ ریال فیس لی جائے گی۔

- Advertisement -

دوسری کیٹیگری میں شامل اداروں سے 60 ہزار، تیسرے سے 40 ہزار، چوتھے سے 20 ہزار جب کہ پانچویں اور آخری کیٹیگری سے 10 ہزار ریال بطور فیس وصول کی جائے گی۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ فور اسٹار سیاحتی اداروں کے وہ قہوہ خانے اور ریستوران جو درجہ اول میں آئیں گے ان سے پرمٹ فیس پچاس ہزار ریال وصول کی جائے گی۔

اس کے علاوہ دوسرے درجے سے 30 ہزار، تیسرے سے 20 ہزار، چوتھے سے 10 ہزار جب کہ پانچویں درجے کے ریستورانوں سے 5 ہزار ریال بطور فیس لیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں