تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: ابشر صارفین کے لیے اہم خبر، مسئلہ حل

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ سسٹم کے استعمال میں کسی قسم کی دشواری فنی ٹیم دور کرسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے صارفین کو مشورہ دیا کہ ابشر سسٹم کے استعمال کے دوران اگر کسی قسم کی پریشانی یا دشواری پیش آرہی ہو تو فنی ٹیم سے رابطہ کرکے مسئلہ حل کرایا جاسکتا ہے۔

شہری نے ابشر پورٹل پر آن لائن استفسار کیا تھا کہ کسی تکنیکی مسائل کی وجہ سے ابشر پر والد کی معلومات واضح ہورہی ہیں لیکن والدہ کی نہیں، اسی سبب والدہ کی تفصیلات توکلنا ایپ پر بھی شو نہیں ہو رہیں۔

سعودی عرب: ابشر ایپ کے صارفین کیلئے اہم خبر

ابشر انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ ایسا فنی مسئلے کے سبب ہوتا ہے تاہم ہماری فنی ٹیم اس طرح کی دشواریاں حل کرنے کے لیے بیٹھی ہے۔ صارفین ہفتہ وار تعطیل کے علاوہ اوقات کارکے اندر ٹول فری نمبر 920020405 پر رجوع کرکے اپنے مسئلے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کبھی کبھار ابشر سسٹم میں معمولی فنی خرابی کے باعث صارفین کے معاملات مکمل نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انہیں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -