تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب: ملازمین کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے سیکریٹری برائے لائحہ جات عادل الیوسف نے ملازمت کے معاہدے سے متعلق ایک اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عادل الیوسف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کا معاہدہ 3 سال سے زیادہ چلنے پر غیرمعینہ مدت کے ایگریمنٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تین سال سے زائد مدت کے بعد ملازمت کا معاہدہ لامحدود مدت کے معاہدے میں تبدیل ہوجائے گا، یہی قانون سالانہ معاہدوں والے سرکاری ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے سیکریٹری برائے لائحہ جات کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی طرح نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین کا معاہدہ بھی غیر معینہ مدت والے معاہدہ ملازمت کی شکل اختیار کر لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے حالیہ دنوں چند سرکاری اداروں کی نجاری بھی کی ہے جس کے بعد نئے قوائد واضوابط لاگو ہوں گے۔ نئے ضوابط کا تعلق سعودی ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور معاہدہ ملازمت کے اختتام پر نہایۃ الخدمۃ (اینڈ آف سروس) وغیرہ امور سے ہے۔

Comments

- Advertisement -