جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سعودی عرب: توکلنا ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں وہ صارفین جن کے موبائل میں جیل بریک یا وی پی این سسٹم انسٹال ہوگا ان کے فونز میں توکلنا ایپ نہیں چلے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اس ایپ کو چلانے کے لیے اپنے موبائل فون سے مذکورہ ایپس کو ختم کرنا ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق آئی او ایس نظام سے چلنے والے آئی فون اور آئی پیڈ پر اگر جلبریک چل رہا ہو یا انڈروئیڈ موبائل سسٹم پر وی پی این کام کر رہا ہو تو ایسی صورت میں توکلنا ایپ نہیں استعمال ہوسکے گی۔

- Advertisement -

توکلنا استعمال کرنے کے دوران ضروری ہے کہ دونوں مذکورہ نظام موبائل سے معطل کیے جائیں۔

سعودی عرب: توکلنا ایپ پر عارضی مسائل کے بعد نئی سروس کا اجراء

سعودی شہروں میں کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے موبائل فونز پر’توکلنا‘ ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے صارف کی صحت کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کی جاتی ہیں تاکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کرونا وائرس میں مبتلا تو نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں نے توکلنا ایپ دکھائے بغیر بازاروں اور پبلک مقامات میں داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے جس کے باعث بہت سے لوگ توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں