تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لیے اقامہ کے حوالے سے اہم خبر

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کے لئے اقامہ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی، اٹھارہ سال کے بچوں کا اقامہ جدا کرنے کا طریقہ کار واضح کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے اس کے قوانین کہتے ہیں کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔

غیرملکی افراد جو مملکت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔

ایک شخص کی جانب سے جوازات کے ٹوئٹر پر سوال کیا گیا کہ بیٹی کی عمر 18 برس ہوگئی اس کا اقامہ الگ کرانا ہے، فیس کتنی ہوگی۔؟

اس پر اس شخص کو جواب ملا کہ ’غیرملکیوں کے بچے جب تک 18 برس سے کم ہوتے ہیں ان کا اقامہ والد کے ساتھ شمار ہوتا ہے جب وہ 18 برس کے ہوجائیں تو لازمی ہے کہ ان کا اقامہ الگ بنوا لیا جائے‘۔

بچوں کے اقامے کو جدا کرنے کے عمل کوعربی میں ’فصل تابع‘ کہتے ہیں، یعنی ڈیپینڈنٹ کو اقامہ سے جدا کرنا۔ فصل تابع کی فیس 500 ریال وصول کی جاتی ہے، اگراقامہ کی تجدید میں تاخیر ہوتو اس صورت 500 ریال تاخیر کا جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔

جوازات کی جانب سے ابشر پورٹل پر’فصل تابع‘ کی سہولت پیش کردی گئی ہے، جس کے لیے جوازات کے دفتر جانے یا کسی ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

بچوں کا اقامہ جدا کرنے کے لیے ابشر پورٹل پر ’تواصل‘ سروس کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ فصل تابع کی کارروائی کرتے وقت اقامہ کی فیس ادا نہیں کرنا ہوتی۔

ابشر پورٹل پرمتعلقہ فارم بھی موجود ہوتا ہے جسے عربی میں نام، اقامہ نمبر، تاریخ وجائے پیدائش، والد کا نام، اقامہ نمبر اور دیگر معلومات درج کی جاتی ہیں۔

تواصل سروس کے ذریعے معاملہ اپ لوڈ کرتے وقت اس امر کا خیال رکھاجائے کہ تواصل سروس پرموجود مختلف خدمات میں سے ’فصل تابع‘ کا انتخاب کیا جائے۔

فارم کو ڈاؤن لوڈ کریں اوربچے کے پاسپورٹ، اقامہ اوروالد کے اقامے کی ایک ہی پی ڈی ایف فائل بنالیں، اس کے بعد اس کو تواصل پراپ لوڈ کردیں۔

اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جس وقت تواصل پر دستاویز کی اسکین کاپی اپ لوڈ کی جائے وہ ایک ہی فائل میں ہوں، اسکین کاپیز کوالگ الگ اپ لوڈ کرنے سے پرہیز کریں۔

اگر آپ کی جانب سے فائل درست اپ لوڈ کی گئی ہے تو تین دن کے اندر اندر درخواست پرعمل ہوجاتا ہے۔

فصل تابع کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سربراہ خانہ کے اقامہ کی تجدید کے وقت جس بچے کا اقامہ جدا کرایا گیا ہے اس کی سالانہ فیس 500 ریال ادا کرنی پڑتی ہے۔

Comments

- Advertisement -