ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سعودی عرب: سفری پابندی سے متعلق نئی خبر، اب کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود جن غیرملکیوں کے اقاموں کی توسیع نہیں ہوئی وہ فکر نہ کریں، مرحلہ وار تجدید کردی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ایک شخص نے جوازات سے استفسار کیا تھا کہ جن کے اقاموں کی مدت میں جولائی 2021 کے بعد توسیع نہیں ہوئی ان کا کیا ہوگا؟ جس پر وضاحت پیش کی گئی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ ایوان شاہی کی جانب سے مملکت کے اقامہ ہولڈرز وہ غیر ملکی جو کورونا کی وجہ سے اپنے ملکوں کو گئے ہوئے ہیں، ان کے اقامے و خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک مفت توسیع کر دی جائے گی، جن کی تجدید نہیں ہوئی جلد کردی جائے گی۔

سعودی عرب آنے والے غیرملکی ملازمین کیلئے بڑا اقدام

حکومت کی خصوصی آفر سے صرف وہی غیرملکی مستفید ہوسکتے ہیں جن پر سفری پابندی عائد ہے، اقاموں وویزوں کی مدت میں مفت توسیع کے احکامات پر عمل درآمد جاری ہے۔

خیال رہے کہ متاثرہ ممالک کے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک بلا کسی استثنیٰ مفت توسیع کر دی جائے گی تاہم توسیع کا عمل مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں