پیر, جون 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں مسلمان عمرہ کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کا رُخ کرتے ہیں، جس کے باعث حکام کی جانب سے انہیں ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مسجد کا صحن اور خانہ کعبہ کی رہائش کو مختص کردیا گیا ہے، اسی طرح حکام نے زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے وسیع و عریض مساجد کے کچھ دروازوں کو بھی مختص کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں رمضان پلان کے نفاذ کے بعد اس حوالے سے اہم تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اتھارٹی کے ترجمان انجینئر ماہر بن منسی الزاہرانی کا کہنا تھا کہ رمضان پلان 1445ھ کے تحت مسجد الحرام کی صفائی کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ اطراف کا ماحول صحت مند اور محفوظ رہے۔

اتھارٹی کے ترجمان انجینئر ماہر بن منسی الزاہرانی نے بتایا کہ صفائی کارکنان اور سپروائزرز کو اس حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔

سعودی عرب: رمضان پلان کے نفاذ کے بعد زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

ترجمان کا کہنا تھا کہ زائرین کی آمد ورفت کو محفوظ اور منظم بنانے کیلیے داخلی اور خارجی راستوں پر ایک ہزار مختلف رنگوں کی مضبوط پلاسٹک واک شیٹس بچھائی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں