14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

سعودی عرب: رمضان پلان کے نفاذ کے بعد زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں رمضان پلان کے نفاذ کے بعد اس حوالے سے اہم تفصیلات جاری کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے ترجمان انجینئر ماہر بن منسی الزاہرانی کا کہنا تھا کہ رمضان پلان 1445ھ کے تحت مسجد الحرام کی صفائی کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ اطراف کا ماحول صحت مند اور محفوظ رہے۔

اتھارٹی کے ترجمان انجینئر ماہر بن منسی الزاہرانی نے بتایا کہ صفائی کارکنان اور سپروائزرز کو اس حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ زائرین کی آمد ورفت کو محفوظ اور منظم بنانے کیلیے داخلی اور خارجی راستوں پر ایک ہزار مختلف رنگوں کی مضبوط پلاسٹک واک شیٹس بچھائی گئی ہیں۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق زائرین کو رمضان میں مسجد الحرام لائبریری اور نمائش دیکھنے جبکہ کسوہ کمپلیکس کا دورہ بھی کرنے کا موقع فراہم کیاجاتا ہے۔

رمضان میں زائرین کسوہ کمپلیکس بھی جاسکتے ہیں، جس کے لئے اوقات مقرر کردیئے گئے ہیں۔ شاہ فہد گیٹ کی دوسری منزل پر حرم شریف لائبریری کا دن میں کسی بھی وقت وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

مسجد الحرام: عمرہ زائرین کیلئے دروازے مختص کردیئے گئے

الزہرانی کا مزید کہناتھا کہ مسجد الحرام میں روشنی کا بہتر انتظام رکھنے کے لیے بھی تربیت یافتہ کارکنان موجود ہیں جو روشنی اور ساؤنڈ سسٹم کی نگرانی میں مصروف رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایئرکنڈیشننگ سسٹم کی نگرانی کے لیے ماہر عملہ موجود ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں